|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاک افغان باڈر پر باڑ سے متعلق منسلک عوام کے تحفظات کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان بارڈر سے متعلق پی سی ون پر دستخط کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ باڑ مکمل ہونے سے پاکستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے ریاستی اداروں کی کوششیں رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب مکمل ہونے پر سرحد پر طویل فاصلے تک کوریج کرنے والی سی سی ٹی وی کیمرے ڈکٹیشن ڈیوائس بھی نصب کیے جائیں گے تاکہ غیر معروف راستوں سے سرحد پار کرنے والے شدت پسندوں کی کڑی نگرانی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگائے جانے کے بعد بعد دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے سرحدی علاقے میں دہشت گردی دہشت گردوں کی آماجگاہیں بن گئی تھی اور سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات نے ہمارے امن ،معاشرے اور معیشت کو تہہ و بالا کر دیا تھا۔

سرحد پار سے دہشت گردی کو روکنے کا صرف ایک ہی طریقہ تھا کہ پوری سرحد کو باڑ لگا کر بند کر دیا جائے جس کی بعض حلقوں کی جانب سے مخالفت کی جارہی تھی لیکن پاک فوج نے ان تمام مخالفتوں کے باوجود پاکستان کے مغربی سرحدوں کو باڑ لگا کر ہمارے ملک کو محفوظ بنا دیا جس کے مثبت اثرات فوری طور پر رونما شروع ہو چکے ہیں۔