کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی سیاست ناکام ہو چکی ہے شہباز شریف نے حکمرانوں سے ڈیل کرکے ایک بار پھر جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں جورائیگاں نہیں جائے گی ماہ رمضان میں سستا بازاروں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔میر علی مدد جتک نے کہاکہ پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے شہباز شریف کو خود ڈیل کے ذریعے رہائی ملی ہے عین وقت پر مسلم لیگ (ن)نے سلیکٹڈ حکمرانوں سے اپنے مفادات حاصل کرلیے پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور آئین کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔
سلیکٹڈ حکمرانوں کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام بھی موجودہ حکمرانوں سے نالاں ہیں اقتدار سے قبل عوام کے ساتھ جووعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی وعدے کو پور انہیں کیا اور آج وہ اپنے وعدوں میں ناکام ہو گئے اب اقتدار کی مدت پورا کرنے کیلئے دھونس دھمکیوں کا سہارا لیکر اپنے مقاصد حاصل کرناچا ہتے ہیں۔
پیپلز پارٹی زشتہ ستر سالوں سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور جمہوریت کی بقا اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے اپنے کارکنوں اور لیڈر شپ تک قربان کیا ہے آج پیپلز پارٹی پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہے جو کہ ہم سب سے برداشت نہیں ہورہے۔