|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2021

کوئٹہ: چیرمین بورڈ بلوچستان محمد یوسف بلوچ نے میٹرک سالانہ 2021کے مختلف سینٹروں کا دورہ کیا جن میں سیکرٹریٹ گرائمر ہائی سکول گرلز سکول مشن روڈ اسلامیہ بوائز کالج کوئٹہ شامل ہیں ،اس موقع پر انہوں نے طلباء طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے مستقبل ہوں نقل جو ایک ناسور ہے جس سے چٹکارہ حاصل کریں اپنے آپ میں قابلیت پیداکر کے ملک و صوبے کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورناوائرس کی وجہ سے مشکل حالات میں آپ طلباء طالبات کا امتحان لیا جارہے ہیں بلوچستان میں کروناوائرس کی صورت میں آ پ تک بہتر ہے آ پ ایس او پیز پر مکمل طورپر عمل کر کے اپنے آ پ کو اور دوسروں کو اس موذی مراض سے محفوظ رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور صوبائی وزیرتعلیم سردار یارمحمد رند سیکریڑی کالجز سیکریڑی سکولز کی خصوصی دلچسپی اورہدایت کی روشنی میں پورے صوبے میں میڑک کے امتحانات خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔

اس موقع پر امتحانی عملے کی خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے بلوچستان بورڈ کے چیرمین نے کہا کہ نقل کے خاتمے اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد آ پ سب کی ذمہ داری بنتی ہے تاکہ اپنے بچوں اور دیگر عملے کی ذندگیوں کو محفوظ رکھیں ۔