کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کیلئے قبائلی تنازعات اور باہمی جھگڑوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانا ہمارا مشن ہے تاکہ ضلع کے عوام کو ایک پرامن ماحول دستیاب ہو سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی جھگڑے اور باہمی تنازعات علاقائی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ کا سبب ہیںترقی کے منازل طے کرنے کے لیے ہمیں علاقائی تنازعات اور آپس کے اختلافات ختم کرنے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل مقامی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں زندگی بسر کرنے والے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں علمائے کرام،سیاسی و سماجی معتبرین سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو کو ہمارا ساتھ دے کر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔کیونکہ باہمی تنازعات کایہ عمل معاشرتی اور مذہبی حوالے سے بھی قابل نفرت عمل ہے۔جبکہ باہمی اختلافات ختم کرنے میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی پوشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
کیونکہ کسی بھی ملک کے عوام کی معیار زندگی اس کی معاشی اور سماجی حالت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ صوبائی وزیر نے علاقے میں جاری دیرینہ قبائلی دشمنی کو ختم کرنے پر، زور دیا اور کہا ہے فریقین باشعور عوام ترقی پسند اور امن و امان کے خواہاں بننے۔تاہم عرصہ دراز سے جاری قبائلی تنازعات کے خاتمہ کے لئے کوششیں تیز کرنا وقت کی ضرورت ہے۔