گدر: گدر میں یوٹیلٹی اسٹور نہ ہونے کی سبب ہر طرف مہنگائی ہی مہنگائی ہے گدر کے غریب مزدور و دیگر لوگ دن بہ دن زندگی کے حصول کے لیے بڑھاپے کی حالت میں رمضان المبارک کے دنوں میں کڑی دھوپ میں دیہاڑی کرتے ہوئے اپنے گھر چلاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سوراب کے تحصیل گدر دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ ایک یوٹیلٹی اسٹور سے بھی محروم ہے جدید ترقی یافتہ دور میں بھی گدر کو بنیادی ضروریات سے محروم کر دیا ہیں آج کے دور میں آسمان کو چونے والی مہنگائی نے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دی ہیں روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہونے کی باعث روز مرہ کی ضروریات غریب لوگوں کے پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہیں ۔
خاص کر کے رمضان المبارک کے مہینے میں لوگوں کا پریشانیوں کا مانا ہے لیکن بنیادی سہولیات میں شامل یوٹیلٹی اسٹور مقامی لوگوں کو میسر نہیں عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان و ایم پی اے سوراب نوبزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کے اپیل کرتے ہوئے کہا ہیں کہ گدر کے لوگوں کو یوٹیلٹی اسٹور دیگر مہنگے داموں اشیاء خریدنے سے نجات دلائیں تاکہ لوگ سوکھ کی سانس لے سکیں۔