|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کے جنوبی اضلاع کے لئے دیا گیا ترقیاتی پیکج لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کا ضامن ہوگا۔

جنوبی بلوچستان کا من گھڑت نام سے جوڑ اور مختلف حیلے بہانے بنا کر بلوچستان کی ترقی کو متاثر اور مزید پسماندہ کرنے کی سازش ہے ، اسمبلی میں اس حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں گی ،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے ترقی کی شرح کو بہتر کرنے کے لئے حکومت بلوچستان کی درخواست پر وفاقی حکومت نے ایک بڑے ترقیاتی پیکیچ کی منظوی دی ہے ۔

جو وہاں کے بسنے والے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کاضامن ہوگا لیکن کبھی اس کو جنوبی بلوچستان کے من گھڑت نام سے جوڑنا اور کبھی کوئی اور حیلہ بہانہ کرنا ، کہیں یہ بلوچستان کو مزید پسماندہ رکھنے کی سازش تو نہیں؟ اس حوالے سے اسمبلی میں تمام تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔