|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2021

اوستہ محمد: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر سابق وزیراعلی بلوچستان ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

سڑکوں کی تعمیر سے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہو گی ان خیالات کا اظہار میر جان محمد خان جمالی نے اوستہ محمد و تحصیل گنداخہ میں جاری کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کے معائنہ کا موقع پر ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر ایس ڈی او انجینئر عرفان راجپوت ایس ڈی او ذوالفقار عمرانی نے سابق وزیراعلی بلوچستان ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی کو جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ جاری ترقیاتی اسکیمات کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سے جلد مستفید ہو سکے انہوں نے کہا کہ عوام کی وسیع تر مفاد میں اجتماعی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اوستہ محمد تحصیل گنداخہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا میر جان محمد خان جمالی نے مزید کہا کہ پینے کے صاف پانی بجلی گیس تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

میر جان محمد خان جمالی نے سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی عوام کی نظریں بلوچستان عوامی پارٹی پر ٹکی ہوئی ہے اور پارٹی کو امید کی آخری کرن تصور کرتے ہیں ۔

کیونکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے عوام مایوس ہو چکی ہے بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی حمایت وقت سے بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے انشاء اللہ بلوچستان عوامی پارٹی کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں فعل و منظم کیا جائے گا اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔