کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں اضافے کے بعد کوئٹہ میں سمارٹ لاک ڈان کا اعلان کردیا گیا ، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے سوموار سے جمعہ تک شام چھ بجے کے بعد دکانیں اور شاپنگ مال بند رہے گے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ حکومت سختی سے نمٹے گی ۔ گزشتہ روز میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے۔
لیاقت شایوانی نے کہا کہ کورونا کیسسز مسلسل بڑھ رہے ہیں دیگر صوبوں میں پہلے ہی لاک ڈان نافذ ہے عوام نے تیسری لہر میں احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھامغربی ممالک میں کرفیو تک لاگو ہے احتیاط کا بڑا زریعہ ماسک اور سماجی فاصلے ہیں لیکن لوگ اسکی بھی پابندی نہیں کررہے این سی او سی کی واضع ہدایت ہیں کہ آٹھ فیصد سے زائد کے بعد سمارٹ لاک ڈان کیا جائے، کورونا وائرس کے پھیلائو دیکھتے ہوئییکم مئی تک سمارٹ لاک ڈائو ن ہوگا۔
ہفتے اور اتوار کو تمام سرگرمیوں کو معطل اور دیگر سرگرمیوں کو بند کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نماز اور تراویں کے دوران سماجی فاصلے اور کھلی فضا میں اہتمام ہوگا علما کرام وبا روکنے کیلئے تعاون کریں ۔پبلک پارکس کو مکمل بند صرف جوگنگ کی اجازت ہوگی سرکاری اور نجی دفتاتر میں حاضری پچاس فیصد رکھی گئی ہے بین الصوبائی کے علاوہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ میں بھی آدھی سواریاں ہونگی۔
کیسز کم ہوئے تو حکومت پابندیاں بھی نرم کرے گی ، کیسز اسی طرح بڑھتے رہے تو پھیلائو کی شرح بائیس فیصد تک جانے کا خدشہ ہے کورونا کی شرح بڑھی تو حکومت مکمل لاک ڈان کرنے پہ مجبوری ہوگی لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور دکانیں سیل ہونگی ۔کوئٹہ میں چھ اسکول بند کردئے گئے ہیں جس تعلیمی ادارے میں زیادہ کیسز آئے اسے بند کیا جارہا ہے۔