کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیا ء اللہ لا نگونے کہا ہے کہ محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے رمضان المبار ک میںپی ڈ ی ایم اے کی جانب سے قلات،چاغی ،واشک،پنجگور، پشین ،خاران،ہرنائی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے پی ڈ ی ایم اے کی جانب سے قلات،چاغی ،واشک،پنجگور، پشین ،خاران،ہرنائی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں راشن تقسیم کیا جائیگا ۔
یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ کورنا وبا سے کافی لوگ متاثرہو رہے ہیں جن کی مدد کرناحکومت کی ترجیحات میں شامل کوروناکے دوران مشکلات سے دوچار 22ہزار سے زائد مستحق افرادمیں پی ڈ ی ایم اے کی جانب سے قلات،چاغی ،واشک،پنجگور، پشین ،خاران،ہرنائی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے ۔
پی ڈ ی ایم اے کاعملہ ضلعی انتطامیہ کی تعاون سے مستحق افرادمیں راشن تقسیم کررہا ہے راشن تقسیم کرنے کے معاملے پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،رمضان المبارک کے اختتام تک مستحق افرادمیں راشن تقسیم کرنے کاسلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے افسران اور عملے کی محنت اور لگن قابل ستائش ہے محکمہ پی ڈی ایم اے نے مشکل حالات میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑا ،کورونا ہو یا پھر قدرتی آفات پی ڈ ی ایم اے ہمہ وقت تیار ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیراحمد ناصر خود راشن تقسیم کی نگرانی کررہے ہیںراشن تقسیم کرنے کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر منگوائی جاتی ہے ۔