کوئٹہ: محکمہ ملازمتہائے عمومی نظم و نسق حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں پھل اور سبزیوں کی فصلوں میں کیڑے مار ادویات کا زیادہ استعمال اور انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے شکایت مل رہی ہے ۔
جو کہ انسانی صحت کے علاوہ ماحولیات کے لیے بھی شدید خطرہ کا باعث بن رہے ہیں کیڑے مار ادویات کا استعمال، ٹڈی دل سے حفاظت، محفوظ خوراک اور بیماریوں کی جانچ پڑتال سے متعلق ضروری اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ لہذا محکمہ زراعت کی سفارشات اور اور مجاز احکام کی پیشگی منظوری سے اضلاع کی سطح پر بااختیار کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
جس کا چیئرمین ڈپٹی کمشنر جبکہ دیگر ممبران میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع، ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن، ڈسٹرکٹ پروسکیویشن آفیسر,ضلعی نمائندے اسپیشل برانچ،ذمیندارایسوسی ایشن اور کیڑے مار ادویات ڈیلرز کے دو دو نمائندے شامل ہونگے۔