|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیرمین اور ممبر پاکستان بار کونسل منیر کاکڑ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ڈیپارٹمینٹل اپیل جو کہ 90 دنوں پر مشتمل کو کم سے کم 30 دن کرنے اور سروس ٹریبونل کے فیصلوں پر عملدرامد کا اختیار پہلے سروس ٹریبونل کے پاس نہیں تھا ۔

اور پٹیشن میں یہ استدعا کہ سروس ٹریبونل کے فیصلوں۔پر عملدر امد کا اختیار سروس ٹریبونل کو دینے کے لیے ہائی کورٹ میں۔پیٹیشن داخل کی تھی منیر کاکڑ کی پٹیشن پرہائی کورٹ نے گورنمنٹ اف بلوچستان کو احکامات صادر کیے تھے کہ اس پر جلد سے جلد عمل دارمد کیا جائے ۔

جس پر گورنمنٹ اف بلوچستان نے عملدرامد کرتے ہوے ملازمین کی ڈیپارٹمنٹل اپیل کی دورانیہ 90 دن کی بجائے 30 دن اور سروس ٹریبونل کے فیصلوںپر عملدرامد کا اختیار سروس ٹریبونل کو دینے کے لیے سروس ٹریبونل ایکٹ میں ضروری ترامیم کردی گئی اوران ترامیم سے اب سرکاری ملازمین کو کافی حد تک ریلف مل جائیگا۔