|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2021

دالبندین: دالبندین میں احساس پروگرام مستحقین کے رقم سے 5 سو سے 1000 ہزار روپے کٹوتی کی جارہی ہے۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں احساس پروگرام کے تحت دالبندین سمیت دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مستحقین سے اتنی بڑی رقم کی کٹوتی آخر کیوں۔

مستحقین اگر فرنچائز والے کو کٹوتی کرنے کی اجازت نہ دیں تو فرنچائز والے بڑی چالاکی کے ساتھ نیٹ ورک کی خرابی اور فنگر کا بہانہ بنا کر انہیں تین چار دن تک فرنچائز کی چکر لگانے پر مجبور کردیتے ہیں، اکثر خواتین یہ شکایات کررہے ہیں اْن سے 5 سو سے 1000ہزار روپے طلب کئے جاتے ہیں رقم نہ دینے کی صورت میں انھیں فرنچائز کے گرد چکر لگانے پڑتی ہیں۔

اس لیے وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزے کی حالت میں خواری سے بچنے کے لیئے مجبور ہوکر فرنچائز والے کو پیسہ دیتے ہیں۔مستحقین نے ڈپٹی کمشنر چاغی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین اور دیگر زمہ داران سے دست بستہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے۔

دالبندین فرنچائز عملے کی ناجائز کٹوتی اور غیر اخلاقی رویہ کا نوٹس لیکر مستحقین کے رقم کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ مستحقین کو مسائل اور مشکلات سے نجات مل سکے۔