|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2021

تفتان: ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 203 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 203 پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 130،خیبر پختون خواہ 33، سندھ 01 ، بلوچستان 24 اور آزاد کشمیر 15 شامل تھے اس کے علاوہ 29 بندے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ۔

گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔