|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2021

کوئٹہ: آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز کوئٹہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت میر ظفر قمبرانی ہوا جس میں ایمل خان بازئی شیخ سمیع اللہ مندوخیل‘ عبدالجبار ‘ احمد اللہ سمیت تمام نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوئٹہ نے ایک بار پھر ترقیاتی اسکیمات میں گپلے کرتے ہوئے ہر ایک ترقیاتی اسکیم کو دو فرموں کے نام جاری کیا۔

جس سے ٹھیکیدار برادری میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیاہے صوبائی حکومت فوری طورپر اس معاملے کا نوٹس لے واضح رہے کہ سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کوئٹہ کے اس طرح کے ناروا اقدام کا بار بار ہونا یا کرنا جس میں محکمہ ہذا کے اعلیٰ افیسران کے ساتھ ساتھ چند اسسٹنٹ انجینئرز بھی شامل ہے۔

سمجھ سے بالاتر ہے کرپٹ اور نااہل سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوئٹہ کے کرپشن اور نااہلی کے خلاف متعدد معزز عدالتوں اور انسداد بدعنوانی کے محکموں میں بھی ان کے خلاف کارروائیاں زیر سماعت ہے اور اس سے قبل بھی ان کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے موصوف کو اپنے ہی محکمہ کی طرف سے شوکاز نوٹسز اور معطلی کے لیٹرز بھی جاری ہوچکے ہیں ۔

جس کی بناء پر ان کا تبادلہ بھی ہوا مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر انہیں دوبارہ صوبے کے دارالحکومت پر مسلط کردیا جاتا ہے اجلاس میں اس امر پر سخت افسوس کیا گیا کہ صوبائی حکومت ایک معمولی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کوئٹہ کے کرپشن کے خلاف ایکشن لینے میں ناکام ہے تو صوبے سے کرپشن کو کیسے ختم کریگی ۔