|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2021

کراچی: سندھ بلوچستان یونین ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ٹرانسپورٹرز بہت سے مسائل سے دوچار ہیں۔

سب سے اہم مسئلہ کراچی بس ٹرمینل کا ہے کہ جہاں کے ایم سی کے دو اہلکاروں شفیع لاسی اور عابد پٹھان نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ جماکر ٹرمینل کا پورا، انتظام ناجائز طریقے سے اپنے ہاتھوں میں لے کر نہ صرف ٹرمینل کے مسائل میں اضافہ کیا ہے بلکہ ان کے غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے ٹرمینل کے مسائل میں روز بروز، اضافہ ہوتا جارہا ہے جن کی بنا پر ٹراسپورٹرز مالکان اور مسافر پریشانیوں میں متبلا ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان دونوں قبضہ گیروں کی وجہ سے نہ تو ٹرمینل میں پینے کے پانی کا، کوئی خاص انتظام ہے اور نہ ہی صفائی ستھرائی کاکوئی نظام موجود ہے جس سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کی پرشانیوں میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے،۔

ترجمان نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے ایم سی کے، اہلکاروں شفیع لاسی اور، وابد پٹھان کا کراچی بس ٹرمینل سے قبضہ فوری طورپر ختم کرکے ان کو ان کی ڈیوٹیز پر بھیجا جائے، تاکہ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو ان سے نجات مل سکے۔