|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2021

خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء آغا شکیل احمد خضداری کی جانب سے خضدار کے دور دراز علاقہ کوڑاسک مزار دان میں پانی کی قلت کا نوٹس ، اپنے زاتی خرچ پر وہاں پینے کے پانی کی سہولت فراہمی کا اعلان ، شہریوں میں ان کے اس اقدام کی بے حد پذیرائی تفصیلات کے مطابق خضدار کے دور افتادہ علاقہ کوڑاسک مزار دان جو کہ خضدار مشکے بارڈر پر واقعہ ہے ۔

اس علاقے سے متعلق گزشتہ روز ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون علاقے کے روئیداد سناتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ وہ بارہ کلومیٹر دور پانی کے حصول کے لئے جاتی ہیں ۔صبح سویرے پانی کے لئے نکلتے ہیں تو واپسی پردوپہر ہوجاتی ہے پورا ایک دن پانی کے لئے صرف ہوتا ہے اور وہ بھی بڑی مشکل سے ایک مشکیزہ یا ایک دو گیلن پانی مل جاتی ہے یہاں کے لوگ بہت زیادہ مشکل میں ہیں۔

ان کے لئے پانی کی سہولت کا کوئی بندو بست کیا جائے ۔بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء سابق چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد خضداری کے علم میں جب یہ خبر آئی تو انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی رضاء کی خاطر وہ اس علاقے میں اپنی ذاتی خرچ پر ٹیوب ویل لگا کر وہاں کے عوام کو پانی کی سہولت دے گا ۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ کسی پر احسان نہیں اور نہ ہی کسی مقصد کی خاطر ہے۔

بلکہ وہاں کے لوگوں کی پریشانی ومشکلات کو دیکھتے ہوئے وہاں پانی کی سہولت دی جائیگی۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے ہم مجبور لوگوں کی مدد کرسکیں اور ان کی پریشانیوں کو دور کرسکیں۔آغا شکیل احمدخضدار ی کی جانب سے کوڑاسک مزار دان میں پانی کی سہولت کی فراہمی کے اعلان پر خضدار کے سیاسی و سماجی افراد وعام طبقات نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو انسانیت کی بہترین خدمت سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ اس کا اجرو بدلہ انہیں دنیاء و آخرت میں عطاء فرمائیگا ۔