تربت: شے کھن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق، گزشتہ شب نماز عشاء کے بعد شے کھن میں نامعلوم مسلح افراد نے ملا عزیر نامی شخص کو ان کی دکان میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔
اطلاع کے مطابق مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو واقعہ کے بعد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ملا عزیز بی این پی عوامی کے ضلعی صدر کامریڈ ظریف زدگ بلوچ کے چچا زاد بھائی تھے، ان کا نماز جنازہ شے کھن میں ان کے آبائی قبرستان میں ادا کردیا گیا، نماز جنازہ میں بی این پی کے مرکزی رہنما. میر حمل بلوچ، بی این پی عوامی کے ضلعی صدر کامریڈ ظریف زدگ بلوچ، بی اے پی کے رہنما ٹھیکیدار زبیر احمد، نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما انور اسلم، ڈی ایم بلوچ، سماجی شخصیت میران حیات، حاجی گل جان، مفتی مراد جان، حلیم سول بندی، ماسٹر مولابخش، ماسٹر عبدالمجید سمیت دیگر سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات شریک تھے۔
دریں اثنا بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند نے بی این پی عوامی کے ضلعی صدر کامریڈ ظریف زدگ بلوچ سے ان کے چچا زاد بھائی کے قتل پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوس ناک واقعہ کہا۔