|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2021

نصیر آبا: کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی کی زیر صدارت ڈویژن بھر میں ترقیاتی عمل کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز جس میں اظہر شہزاد، عبدالرزاق خجک، ببرک خان کاکڑ، ڈاکٹر شرجیل نور، صلاح الدین نورزئی، ایڈیشنل کمشنر اور ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات شیخ اعجاز احمد جعفر، ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام سرور پندرانی و کمشنر نصیرآباد کے فوکل پرسن امداد علی ابڑو سمیت ڈویڑن بھر کے ایکس ای اینز نے شرکت کی۔

اجلاس میں زیر تعمیر و التواء کی شکار اسکیمات کے متعلق تمام متعلقہ ایکس ای اینز نے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد عابد سلیم قریشی نے کہا کہ حکومت عوام کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی پروجیکٹ متعارف کروا رہی ہے اور خطیر رقم فراہم کرکے ہنگامی بنیادوں پر کام کروارہی ہے اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

انہوں نیکہا کہ زیر تعمیر اسکیمات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور نامکمل ہونے والی اسکیمات کی مکمل نہ ہونے کی وجوہات بھی سامنے لائی جائیں تمام آفیسران تعمیراتی کام کے جائزے میں کسی صورت غفلت کا مظاہرہ نہ کریں حکومت کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانا اور عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے پرانی اسکیمات کو بھی مکمل کرانے کے لیے اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے۔

صوبائی حکومت پرانی سابق حکومت کے ادھورے منصوبوں کو مکمل کرانے پر بھی خصوصی توجہ مبذول کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جون تک تمام اسکیمات مکمل کی جائیں ہمارا مقصد صرف حکومت کا پیسہ خرچ کرنا نہیں بلکہ معیاری اور پختہ تعمیراتی کام کروانا ہماری ذمہ داری ہے اور ان اسکیمات جو تاحال التوا کا شکار ہیں انہوں نے کہاکہ ایسی اسکیمات جن میں مشکلات درپیش ہیں ۔

ان کے متعلق ڈپٹی کمشنر سے رابطے میں رہیں تاکہ التوا کا شکار اسکیمات کو بھی جلد ازجلد مکمل کیا جاسکے انہوں نیکہا کہ اس وقت نصیرآباد ڈویڑن میں کئی ڈیمز تعمیر کئے جارہے ہیں جن کی تکمیل سے مزید وسیع و عریض میدانی رقبے کو زیر کاشت لایا جاسکے گا۔