|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2021

گوادر: کیچ بار کے سنیئر وکیل خلیل احمد لہڑی کے خلاف ایس ای کیسکو مکران کی جانب سے ایف آئی آردرج کرنے کے خلاف گوادر بار ایسوسی ایشن کا شدید احتجاج۔ ایک ہفتے تک عدالتوں کا بائیکاٹ کا اعلان۔

اگر ایڈووکیٹ خلیل احمد کے خلاف ایف آئی آر منسوخ نہ کی گئی تو احتجاج سخت ہوگا۔ گوادر بار ایسوسی ایشن کے صدر شاہخالد حسین ایڈووکیٹ ، جنرل سکریٹری عبید بشیر ایڈووکیٹ اور سنیئر وکیل سعید فیض ایڈووکیٹ نے گوادر بار روم میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گوادر بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس میں ایس ای کیسکو مکران کی جانب سے کیچ بار ایسوسی ایشن کے سنیئر وکیل خلیل احمد لہڑی کے خلاف پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کرنے کی سختی سے مذمت کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ وکلاء کا کام لوگوں کو انصاف دلانا ہے لیکن ہم خود محفوظ نہیں ہیں۔ خلیل احمد لہڑی کے خلاف ہونے والا ایف آئی آر بدنیتی ہے اس طرح کے عمل کو کو وکلاء کی وقار پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ وکلاء کو ناجاہز حراسمنٹ کرنے کی کوشش ہے جسکے سبب پورے مکران میں وکلاء سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خلیل احمد نے پولیس کو کیسکو کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف درخواست دی اور انکے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرنے والے تھے کہ ایس ای کیسکو مکران نے پولیس کے ساتھ ملی بھگت کرکے خلیل احمد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا اور خلیل احمد کے درخواست کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایس ای کیسکو مکران کی غنڈہ گردی سے پورے مکران کے عوام بے زار ہیں اور اب اس نے اپنا رخ وکلاء کی طرف کردیا اور وکلا ء کیخلاف من گھڑت اور جھوٹا ایف آئی آر کررہے ہیں جسے ہم ہرگز برداشت نہیں کرسکتے اور اسکی پر زورمذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ دنوں عارف ایڈوکیٹ کے گھر میں بھی ڈاکہ زنی ہوئی مگر پولیس عدم دلچسپی لے رہی ہے اور ڈکیتوں کو پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک کیچ بار ایسوسی ایشن کے سنیئر وکلیل خلیل احمد لہڑی کے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ نہیں کیا جاتا اور اسکے درخواست پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رئیگا اس سلسلے میں19 اپریل سے لیکر 24 اپریل تک عدالتوں کا باہیکاٹ کیا جائیگا۔