|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2021

تربت: پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ ویسٹ ریجن بلوچستان کے صدر وارث دشتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ ویسٹ ریجن بلوچستان اپنے قائد عمران خان سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے عوام کیلئے جلد سے جلد انصاف صحت کارڈ جاری کریں اور بلوچستان کے ہر گھر کو یہ سہولت میسر کریں یہاں تعلیم اور صحت کا فقدان ہیں بلوچستان حکومت تعلیم اور صحت کے حوالے سے فیل ہو چکا ہیں ۔

اب پی ڈی ایم سمیت ملازمین کے دھرنے ختم ہو چکے ہیں عوامی مفادات کیلئے کسی نے آواز نہیں اٹھایا چند ایک دو منسٹر کے علاؤہ کسی سے بات تک نہیں ہوتا جب بات ہوگی تو تاثر دیا جاتا ہیں کہ ہم بے بس ہیں دو سالوں سے تمام ڈسٹرکٹس میں نوکریاں بین ہیں گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال صاحب یہ کہ ملازمین کے دھرنے کو کہ ہم نوجوانوں کو روزگار دینگے 19000 نوجوانوں کو نئے روزگار یعنی ملازمتیں میلنگے لیکن ڈھائی سالوں سے دوڑ ہیں ۔

ٹیسٹ ہیں لوگ فارم جمع کریں آن لائن سسٹم ہیں سب کچھ ہوا لیکن کوئی جوان روزگار پر نظر نہیں آتا ہیں ہم اگر بلوچستان میں ایک مخلوط حکومت کے اتحادی ہیں تو اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ ہم خاموش رہے بلوچستان کے عوام کو دیوار سے نہیں لگایا جا سکتا یہاں پاک چینا سی پیک کے افتتاح کا ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہیں لیکن گراؤنڈ پر کچھ نظر نہیں آتا ۔

کوئٹہ تا کراچی اور کوئٹہ سے چمن تک روڈوں کی سنگل ہونے کی وجہ سے روز حادثات ہونے کی وجہ روزانہ قیمتی جانیں ضائع ہو رئے ہیں اور ہر ڈیلی ہر روڈ پر ایکسیڈنٹ ہوتی ہیں کوئی پرسان حال نہیں اور پاکستان کے باقی صوبوں میں موٹر وے اور گرین بس اور دیگر ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر بلوچستان پاکستان کا حصہ نہیں لگتا سابقہ حکومتوں کی غفلت اور نظر اندازی کا تو کوئی مثال نہیں۔

لیکن یہاں ڈھائی سالوں کے بعد آپکی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں سے مختلف نہیں ہیں یہاں بھی تمام محکموں کے سیکرٹریز کو اور تمام ڈسٹرکٹس کے ڈپٹی کمشنرز کو یہاں تک اسسٹنٹ کمشنرز کو ایس ایچ اور کو اپنے خادم رکھے ہیں بلوچستان کی بجٹ کا منصفانہ تقسیم اور عوام کے بلا و بہبود کیلئے خرچ کرنے پر بلوچستان حکومت کو توجہ دینی چاہئے محترم ورنہ عید دور نہیں بے شک جو وزارتیں تحریک انصاف کے پاس ہیں ۔