|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2021

کوئٹہ: بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق بیف اور مٹن کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ،حکومت کی جانب سے مٹن فی کلو 850روپے کے نرخ نامے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی جانب سے بکرے اور دنبہ کا گوشت فی کلو 1100روپے، بھیڑ کا 850،بیف اوسطاً بغیر ہڈی 580اور ہڈی والا 480روپے ریٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ بی ایم اے نے بیل اور بھینس کے گوشت کا علیحدہ علیحدہ ریٹ مقرر کرنے کی درخواست کی تھی لیکن انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ نے اوسطاً ریٹ جاری کیا۔

جس کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن نے بھینس کے گوشت کا ریٹ بغیر ہڈی480اور ہڈی والا380روپے اور بیل کا گوشت بغیرہڈی 620اور ہڈی والا 520کی ڈیمانڈ کی تھی لیکن محکمہ انڈسٹری کی جانب سے اوسطا ریٹ جاری کیا گیاہے۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز پرنٹ میڈیا پر چھوٹے گوشت کی قیمت کا نرخ نامہ850روپے جاری کرنے کے حوالے سے خبر شائع کی گئی ہے جس کی بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن تردید کرتی ہے کیونکہ محکمہ انڈسٹری کی جانب سے بکرے اور دنبہ کا گوشت فی کلو 1100روپے اور بھیڑ کا گوشت 850روپے فی کلو ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔