|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2021

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہاہے کہ کورونا کی نئی لہر کیسز میں حالیہ تیزی سے اضافہ اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر عوام اور تاجر برادری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ ہماری غفلت اور لاپرواہی سے صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام گھر سے نکلتے وقت ماسک کے استعمال ضروری کریں جبکہ رش آور بازار میں غیر ضروری جانے سے گزیر کریں جبکہ سیناٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرونا کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔جبکہ عوام اور تاجر برادری کی جانب سے بے احتیاطی اور غفلت برتنے سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

لہذا حکومتی ہدایات پر ہر صورت عمل کرکے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی کو محفوظ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا صورتحال پر ہروقت نظر رکھی ہوئی ہے اور حالات تشویشناک ہوئے تو سخت فیصلے کئے جاسکتے ہیں لہذا عوام اور تاجر برادری حکومت ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے کرونا کو شکت دینے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔