گدر: گدر میں واپڈا کی ظلم و ستم رمضان المبارک کی بابرکت مہینے میں بھی جاری،سحری و افطاری بجلی غائب اور دوسری جانب بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ 18گھنٹے سے تجاوز کے گئی،.علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ھتا ہیں۔
جبکہ دوسری جانب کاروبار زندگی بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہیں،عوامی حلقوں نے حکام بالا سے نوٹس لنے کی اپیل کی ہیں،تفصیلات کے مطابق گدر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہیں۔
ماہ رمضان میں لوگ سحرو افطار تراوے تاریکیوں میں گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں،اور دوسری جانب کاروباری زندگی بری متاثر ہوئی ہے بلکہ عوام کو پانی کی حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے، گدر کے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر عوام کو ماہ صیام میں اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔