|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2021

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار مستونگ زون کے جانب سے بی ایس او کے نئے منتخب چیرمین جہانگیر منظور بلوچ کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی گئی جس میں بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ ، ظفر بلوچ، زونل آرگنائزر شکیل بلوچ، ناصر بلوچ، نثار بلوچ این پی کے ضلعی صدر نواز بلوچ نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کے طلباء سیاست کو غیر اعلانیہ پابندی کا شکار ہے ۔

اس پابندی کی اصل وجہ بھی اشرافیہ کو پارلیمنٹ اور عوام کے امنگوں کا باقاعدہ قتل کرسکے آج سماج میں جن افراد کو کالے شیشے والے گاڑیاں دی گئی ہے بندوق بردار جلوس کے ساتھ جو منشیات فروشی کرکے اپنے فیصلوں کو بزور طاقت منواتے ہے کیا وہ حکومت اور ریاست سے زیادہ طاقتور ہے اگر نہیں تو پھر کون لوگ ہے یہ کیا ان کو ریاستی اداروں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

مقررین نے مزید کہا کے تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر ملٹریزایشن کی جانب لے جانے والے اصل میں خود اور اپنے کالے کرتوتوں کو چھپانے کے لیے کسی کی ضرورت ہے تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست اور یونینز پہ مکمل پابندی یے جس سے تعلیمی اداروں کے انتظامیہ نا صرف طلباء کو لوٹنے میں مصروف عمل ہے بلکے تعلیمی نظام اور غلط فیصلوں سے تعلیمی اداروں کے بنیادی ساخت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

آخر میں صوبائی صدر بی ایس او پجار بابل ملک بلوچ نے کہا کے بی ایس او اور بی ایس او پجار کے ماضی میں بھی اچھے ورکنگ ریلیشن رہے ہیں امید کرتے ہیں کے چیرمین جہانگیر منظور بلوچ بھی اس ورکنگ ریلیشن کو آگے لے جائے گے۔