کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ صوبائی حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیم،صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں پر خطیر رقم مختص کرکے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے دو سالوںمالی سال کے میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور عوامی مسائل اور ان کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں ترقی کے مواقع دے رہی ہے۔عوام نے ہمیں بھی صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کے لئے منتخب کیا ہے۔ عوامی مسائل کے حل کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کیساتھ ساتھ لوگوں کی خدمت پربھی توجہ مرکوز کی رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو فرسودہ سیاسی کلچرسے نجات دلاکر جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچر کو متعارف کرادیاہے۔ اب وہی لوگ عوام پر حکمرانی کرینگے جو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ ترقی اورخوشحالی کا سفربھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ ہماراایجنڈا بھی لوگوں کی بلاتفریق خدمت کرناہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ صوبے کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق صوبے میں اجتماعی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔