اوستہ محمد: سابق کونسلر پنھل پلال نصر اللہ میکن بخشل خان برڑو و دیگر اہل محلہ نے اوستہ محمد رجسٹر ڈ پریس کلب کے سامنے شہید مراد کالونی میکن محلہ اور چانڈیو محلہ میں پانی کی شدید قلت کے خلاف مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے سے سابق کونسلر پنھل خان پلال بخشل برڑو نصر اللہ میکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کا عملہ شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔
شہید مراد کالونی سلیم کالونی کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن محکمہ پی ایچ ای اوستہ محمد کے عملے کو جوں تک نہیں رینگتی جب ہم پی ایچ ای کے دفتر جاتے ہیں تو ان کا عملہ ہم سے ٹال مٹول سے کام لیتا ہے شہید مراد کالونی میں کئی دنوں سے پانی نہیں آرہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کامہینہ با برکت مہینہ ہے اس مہینے میں بھی اوستہ محمد اور خاص کر کے شہید مراد کالونی کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔
محکمہ پی ایچ ای ان کو محلوں کو جان بوج کر نظر انداز کررہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے کمشنر نصیر آباد ڈویڑن ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اور ایکس ای این پی ایچ ای جعفرآباد اس چیز کا فوری نوٹس لیں اور شہید مراد کالونی چانڈیو محلہ اور میکن محلہ میں جلد سے جلد پانی فراہم کیا جائے ور نہ ہم محکمہ پی ایچ ای کے عملے کے خلاف مزید احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری محکمہ پی ایچ ای پر عائد ہوگی۔