|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2021

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر وسینیٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت و تحریک لبیک پا کستان کے درمیان معاہدہ نہ فرانسیسی سفیر نکلا نہ تحریک لبیک پا کستان کالعدم قرار پایا پھر تماشہ لگانے کی کیا ۔

ضرورت تھی،فریقین کو تو کچھ نہیں ہوا تاہم غریب معصوم لوگوں و سرکاری ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کی جانیں گئیں زخمی ہوئے عوام کے املاک کا نقصان ہواانہوں نے کہاکہ بچے سکول و تعلیم،مریض علاج ،دکاندار کاروبار،مزدور روزگار سے محروم ہوئے دراصل قانونی و شرعی راضی نامہ متاثرین و میتوں کے ورثاء کے درمیان ہوسکتا ہے۔

اگر وہ راضی نہیں تو اس معاہدہ کا کوئی اخلاقی جواز نہیں حکومت سمیت فریقین پر عوام کی جانب سے عدالت عظمی از خود نوٹس لے اور ان نقصانات کا ازالہ کرکے ذمہ دار فریقین کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور آئندہ حکومت قانون کے استعمال کو بنیادی حقوق سے متصادم استعمال نہ کرے حکومت عوام کے حقوق کا تحفظ کرے یا حکومت چھوڑ دے۔