کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک طرف سے زمینداروں کو 10لاکھ بوریاں فراہم کی جارہی ہیں جس کے بدلے زمینداروںسے 3سو روپے فی بوری سیکورٹی لی جاتی ہے جو بعد ازاں واپس کردی جاتی ہے۔
یہ بات انہوں نے منگل کواپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ محکمہ خوراک نے صوبے کی ضروریات کے مطابق گندم خریدنے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے اورگندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے زمینداروں 10لاکھ بوریاں فراہم کی جارہی ہیں۔
اور زمینداروںسے فی بوری300روپے سیکورٹی کی مد میں لئے جاتے ہیں اوربعد ازاں گندم کی سپلائی کرنے کے بعد یہ رقم انہیں واپس کردی جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر اگر کسی قسم کی بے قاعدگی ہوئی۔
تومتعلقہ عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اپنے ذاتی مفادات کے لئے محکمہ خوراک کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں اگرانکے پاس کوئی ثبوت ہے تووہ سامنے لائیں ۔