کوئٹہ: بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کر کے بے نقاب کیاجائے۔
بی یو جے کے صدر سلمان اشرف ، سینئر نائب صدر شاہ حسین ترین ، جنرل سیکریٹری فتح شاکر سمیت کابینہ اور مجلس عاملہ کے تمام اراکین نے مشترکا بیان میں کہا ہے کہ ابصار عالم پر حملہ اس ملک میں آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے جس کا مقصد آزاد صحافت کا گلہ گھونٹنا ہے۔
ابصار عالم اپنے نظریات ، خیالات ان کی سوچ سے اختلاف رکھنے والے ہی اصل میں اس حملے میں ملوث ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ماضی میں صحافیوں کے اغواء اور ان پر قاتلانہ حملوں کی تحقیقات کر کے ان کی رپورٹس منظر عام پر لائی جاتی تو آج یہ واقعہ پیش نہ آتا۔
بی یو جے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگر آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو اسے ابصار عالم پر حملے کو ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر لیتے ہوئے ناصرف حملہ آوروں بلکہ واقعے کے اصل ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سامنے لانا چاہئے، اور ایسے تمام عناصر اور ان کے پیچھے کار فرما قوتوں کو منظر عام لایا جائے