|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2021

تربت: بارڈر ٹریڈ بندش کے خلاف 25، اپریل بروز اتوار کو احتجاجی مظاہرہ کی کامیابی کے لئے احتجاجی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر مشکور انور بلوچ کے پارٹی آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لئے مخلتف کمیٹیاں مثلا رابطہ کمیٹی، پبلسٹی کمیٹی، فنانس کمیٹی اور سوشل میڈیا کمیٹی تشکیل دیں گئیں۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے اراکین، واجہ ابولحسن، محمد جان دشتی، رجب یاسین۔

ینئیر رھنما نثار احمد بزنجو، بی ایس او پجار کے صدر نوید تاج، سابق چرمین میونسپل کمیٹی تمپ ناصر رند، تحصیل آبسر کے صدر محمد اقبال، تحصیل بلیدہ کے آرگنائزر محمد عظیم بلیدی، تحصیل دشت کے نائب صدر شوکت دشتی، تحصیل آبسر کے جنرل سیکرٹری احسان درازئی، تحصیل تربت کے نائب صدر مجید بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سلیم بلوچ، سوشل میڈیا سیکریٹری، بالاچ برکت، تحصیل آبسر کے نائب صدر واحد بوھیر، ضلعی فنانس سیکریٹری نوید احمد جان، فنانس سیکریٹری کیپٹن رحیم بخش۔

واجہ اکبر، کامریڈ علی محمد، اکبر عثمان ل، کامریڈ کریم بخش اور حیدر علی نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی و مرکزی رھنماوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کی بندش سے براہ راست لاکھوں کی تعداد میں مقامی لوگ متاثر ھو رے ھیں۔ معاشی بحران کی وجہ سے سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ھو رہا ہے۔ ان حالات میں اگر بارڈر ٹریڈ کو بند کیا گیا تو اس سے معاشرے پر منفی اثرات پڑیں گے۔

چونکہ یہ ایک انتہائی اھم مسلہ ھے لہذا حکومت کو اس بابت سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رھنماوں نے مذید کہاکہ نیشنل پارٹی ترقی پسند جمہوری سیاسی جماعت ھے جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن جمہوری و سیاسی اقدامات اٹھائے گی ۔

اور عوام کی آواز بن کر اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کی طرف دلائے گی۔ آخر میں انہوں نے کیچ کے غیرت مند عوام سے اپیل کی کہ وہ بارڈر ٹریڈ کی بندش کے خلاف نیشنل پارٹی کیچ کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں۔