|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2021

قلات: بلوچستان میں روزگار بند بارڈر بند مخالفین کے ترقیاتی فنڈز کی بندش جام حکومت کے تمام دعوے ہوائی فائرنگ ہیں بلوچستان کو تقسیم کرنیکی سازشیں قابل مذمت ہیں موجودہ حالات میں بلوچ قوم پرست پارٹیاں متحدہوکر سازشوں کو ناکام بنادیں ۔

ان خیالات کااظہار بی این پی ضلع قلات کے صدر میر قادر بخش مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا میر قادر بخش مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری عروج پرہے بلوچ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر بے روزگار پھر رہے ہیں جبکہ باپ پارٹی اپنے لوگوں کو اور اقربا پروری کررہے ہیں۔

جام حکومت کی ہزاروں لوگوں کو روزگار دینے کے دعوے محض اخباری بیانات ہیں جبکہ دوسری طرف بارڈر کی بندش سے لاکھوں افراد کی روزگار چھین لی گئی ہے اب ستم ظریفی بلوچ سرزمین کو تقسیم کی باتیں کی جاررہی ہے جو کہ خطرناک سازش ہے اس صورتحال میں بلوچ قوم پرست پارٹیاں تقسیم در تقسیم کا شکار ہیں ان نازک حالات کا تقاضہ ہے کہ قوم پرست وطن دوست پارٹیاں اور دانشور حضرات متحدہوکر بلوچستان کی بدحالی پر رحم کریں اگراج متحد نہ ہوئے تو بلوچ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی بلوچ قوم کی رہنمائی کے لئے آگے بڑھیں بی این پی اپنی قومی ذمہ داری پوری کررہی ہے اور اپنے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز بلند کررہی ہی ہے۔