کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتون ایک پر امن قوم ہے جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں البتہ پشتون قوم دہشت گردی کا شکار ضرور رہاہے ، پر دوسروں کی جنگ مسلط کیا گیا ہے ، یہ وقت آپس کے اختلافات کا نہیں بلکہ پشتونوں کے زخموں پرمرہم رکھنے کا ہے ۔غیر ملکی خبر رسال ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان کاکڑ نے کہا کہ پشتونوں کی سرزمین پر دہشتگردی کے باعث 70ہزار پشتون شہید 2لاکھ گھر تباہ ہوئے اور 40لاکھ پشتونوں کو اپنے ہی گھروں سے بدر ہو کر مہاجرین کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ان تمام تر حالات کے ذمہ دار دو سابقہ ڈکٹیٹرز ہیں جنہوں دوسری کی جنگ میں کھود کر پشتونوں کی سرزمین کو خون سے نہلایا ۔ پشتونوں کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہمارے اکابرین نے ہمیشہ عدم تشدد کی سیا ست کو فروغ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت آپس کے اختلافات کانہیں بلکہ پشتون قوم کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہیں اوریہ سب کی ذمہ داری ہے چاہے۔
اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ۔انہوں نے کہاکہ پشتونوں کی تاریخ اٹھا کر دکھا جائے تو پشتونوں نے ہمیشہ امن بھائی چارے کو فروغ دیا ہے مگربدقسمتی سے کچھ لوگ اپنی سیاست کو برقرار رکھنے کیلئے پشتونوں پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔