|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2021

تہران: ایرانی قدس فورس کے نائب کمانڈر کی ہلاکت کے تین دن بعد ذرائع نے بتایا ہے کہ پاسداران انقلاب ایک اور کمانڈر میجر جنرل محمد علی حق شام میں زخمی ہونے کے بعد تہران میں ہلاک ہو گئے

کمانڈر حق کو شام میں زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے ایران منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گذشتہ روز دم توڑ گئے۔ایرانی ٹیلی ویژن نے اطلاع دی کہ میجر جنرل محمد علی حق بین شام اور عراق کے اعلی مشیروں میں سے ایک تھے اور یہ کہ انہوں نے قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کے ساتھ مل کرکام کیا تھا۔

وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے زمینی دستوں کے کمانڈر کے مشیر بھی تھے۔گذشتہ اتوار کو ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ قدس فورس کے نائب کمانڈر میجر جنرل محمد حجازی دل کا دورہ پڑنے باعث انتقال کر گئے تھے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے جنوری 2020 میں محمد حجازی کو قدس فورس کا نائب کمانڈر مقرر کیا تھا۔

حجازی کی موت کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے جبکہ پاسداران انقلاب میں سابق ایرانی کمانڈر محمد ابراہیم ہمت کے بیٹے محمد مہدی ہمت نے ٹویٹر پر لکھا کہ حجازی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے قطعا نہیں ہوئی