|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2021

کوئٹہ: اے جی آفس بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی فنانس ایکٹ 2020ء کی شق 32 آئین سے متصادم ہے اور اے جی آفس کے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل نہیں ہوسکتے۔

اے جی آفس کی بھرپور کوشش ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کے تمام اضلاع میں ’’ضلعی اکائونٹس آفسز ‘‘ بنائے جس طرح کہ باقی تین صوبوں میں بنے ہیں تاکہ ملازمین کی تنخواہ (Salary) ، جی پی فنڈ اور پنشن کی ادائیگی ان کے اپنے اضلاع میں ہوسکے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اے جی آفس تنخواہوں ، جی پی فنڈ اور پنشن کی ادائیگیوں کا مجاز نہیں رہا ۔

بلکہ اے جی آفس کے اختیارات کو آئین کی شق 270AA (اٹھارویں ترمیم) کے تحت مزید تقویت حاصل ہے اے جی آفس کے اختیارات کا معاملہ وفاقی نوعیت کا ہے جن کی ضلعی سطح پر منتقلی کے لئے جامع منصوبہ بندی زیر غور ہے جسے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر قابل عمل بنایا جائے گا۔