|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2021

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے ترجمان نے ہوشاپ میں کمسن بچے سے ذیادتی کے بعد جاری کردہ میڈیکل رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان شال زون نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے جبکہ اسے امیرمراد کے خاندان نے بھی مسترد کیا ہے۔بی ایس او شال زون اس میڈیکل رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سانحہ ہوشاپ کے خلاف کل 23اپریل کو 2:30بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریگی۔ترجمان نے تمام مکتبہ ہائے فکر کے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔