کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں کے لیے مقامی ہوٹل کو نشانہ بنایا،حکومت کے احسن اقدامات سے بہت حد تک دہشت گردی پر قابو پایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے بم دھماکے میں شہید اورزخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیتکا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلی بلوچستان نے سیکورٹی فورسز کو سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔