|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2021

کوئٹہ: ایم کیو ایم پا کستان بلو چستان کے صوبائی صدرملک عمران اللہ کاکڑ و راکین صوبائی کمیٹی نے سرینا ہوٹل کوئٹہ میں دہشتگر وں کی جانب سے دھماکے کو انکی سفا کانہ غیر انسانی سوچ قرار دیتے ہوئے اسکو ایک بز دلانہ عمل اور کوئٹہ شہر کے پر امن فضا ء کو خراب کر نے کی ناکام کو شش قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں سیکو رٹی فورسز کی بے شما ر قر بانیوں اور عوام کی محبت اور امن پسند سوچ سے امن بحال ہوا ہے۔

اور ہما ری سیکو رٹی فورسز کی بہا دری و جرات سے دہشتگروں کی کمر ٹوٹ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ اب وہ بز دلانہ حر کات کر کے شہر کے امن کو خراب کر نے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں جسکی ایم کیو ایم بلو چستا ن نہ صرف مذمت کر تی ہے بلکہ امن کی بحالی اور دہشتگر دی کے خلاف ایم کیو ایم کا ایک ایک کا رکن سیکو رٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور دشمن کے ان او چھے ہتھکنڈ وں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔

ایم کیو ایم دھما کہ میں شہید ہو نے والے افراد کے درجات کی بلند ی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے حکومت بلوچستان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور شہد اء کے لواحقین کی دادرسی اور زخمیوں کی بہترین علا ج ومعالجے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔