تربت: نوانو زامران سے تیل بردار گاڑی ڈرائیور ومالکان کا تحصیل ہیڈکوارٹر بٹ بلیدہ تک احتجاجی ریلی ومظارہرہ، ہیڈکوارٹر کے سامنے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں کے ساتھ دھرنا۔
نوانو زامران ودیگر باڈروں پر روکے جانے کیخلاف تیل بردار گاڑیوں نے ہزاروں کی تعداد میں آج بلیدہ تحصیل ہیڈکوارٹر تک احتجاجی مارچ ومظاہرہ کیا، مظاہرین نے نوانو زامران سے بلیدہ تک لمبی احتجاج کیا۔مظاہرین کاکہناتھاکہ فورسز کی جانب انہیں باڈروں پر جانے نہیں دیاجارہاہے اور وہ بغیر پانی وکھانے کے روکے گئے ہیں، کوئی فریاد سننے کیلئے تیار نہیں، ڈی سی کیچ نے نمائشی دورہ تو کیا ہے لیکن عملی اقدامات اٹھاتے نظر نہیں آتے ۔
بلکہ ڈی سی کیچ، کمشنر مکران، نام نہاد عوامی نمائندگان بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں، گاڈی والوں کا کہنا تھا کہ وہ بے یار ومددگار باڈر پر دھکے کھانے مجبور ہیں، نا انہیں کھانا میسر ہے ناپینے کیلئے پانی بلکہ انہیں حیوانوں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور کیاگیاہے۔
وہ باڈر پر بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے گئیہیں لیکن انہیں بلاجہ روکاگیاہے وہ آج تحصیل ہیڈکوارٹر تک مارچ کرنے واحتجاج پر اس لیے مجبور ہیں کہ حکام انکی فریاد سنیں اور انہیں باڈروں پر جانے دیں۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ انہیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے اور یہ نا انصافی کب بند ہوگی۔