|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2021

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے سرینا ہوٹل کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرینا دھماکہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے رابطوں اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

بلوچستان میں دہشتگردی کے محرکات کو سامنے لایا جائے انہوں نے دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے درجات کی دعا کی ۔