|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2021

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صد ر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر جے یو آئی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے اپنے مشترکہ بیان میں سرینا ہوٹل میں کار بم دھماکے میں پانچ افراد کے شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرع کے حملوں سے صوبے میں بد امنی پیدا کرنے کی ناکام سازش کی گئی۔

اگر ہمارے بہادر سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے اپنی جانوں پر کھیل کر انھیں اندر جانے دیا ہوتا تو چینی سفیر سمیت دیگر اعلی افراد بھی موت کے منہ میں جاسکتے تھے ہمیں ان تمام شہداء پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر دیگر افراد اور چین جو کہ ہمارا اہم دوست ہے اسکے سفیر کی جان بھی بچائی انہوں نے کہا کہ عالمی سازشوں کے خلاف ہم پوری قوم متحد ہیں اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔

دہشت گردی میں ملوث افراد کا کسی مذہب قوم اور نسل سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے یہ انسان کہلانیکے بھی لائق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ علماء طالبان اور دینی مدارس اسلام کے بنیادی تعلیمات کی ببلیغ میں پیش پیش ہیں انکا دہشت گردی سے دور دور تک تعلق نہیں ہے اسلام امن کی تعلیم دینے والا دین ہے مغرب اسلام کو بدنام کرنے کیلئے طالبان اور مدارس کو ٹارگٹ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری اور چین کی لازوال دوستی کا بڑا دشمن ہے ۔

وہ نہیں چاہتا کہ سی پیک سے پاکستان کو کوئی ترقی ملے جسکے خلاف وہ اول روز سے ہی سی پیل کے خلاف سازش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں چین کی سفیر کی موجودگی میں دھماکہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس واقعہ میں بھی بھارت کا ہاتھ ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان اور بلوچستان کو دشمنوں کے شر سے بچائے ہمیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ اپنے دشمنوں کے خلاف ایک قوم بننا ہوگا تو ہمارا دشمن ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے گا۔