جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں سرینا ہوٹل کوئٹہ میں دھماکہ اور ماہ مبارک میں معصوم شہریوں کی شہادت کی شدید الفاظ کی ہے انکا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے ماہ رمضان کے حرمت کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردوں کی سفاکانہ عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ماہ صیام کے ان بابرکت ایام میں جہاں مسلمان تقویٰ پرہیزگاری اور خداوند تعالیٰ کے عبادت میں مشغول ہیں ایسے میں دہشتگرد عناصر کی ایسی کارروائیاں جانب سے نہ صرف اسلام بلکہ اسلامی اعلیٰ اقدار اخلاقیات کے بر خلاف ہے ایسے عناصر مملکت خداداد پاکستان کے سالمیت اور بلوچستان میں امن کے دشمن اور بیرونی آلہ کار ہیں ۔
جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ریاست کو چاہیے کہ وہ ریاستی طاقت کو استعمال کر کے ان دہشتگرد عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا کر ان کا قلع قمع کریں۔ مزید انکا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیساتھ ہیں ہم دعا گوہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت کرے اور زخمیوں کو جلد کامل صحت عطاء کرے۔