خضدار: ممتاز ماہر تعلیم انٹر کالج وڈھ کے پرنسپل پروفیسر غلام نبی خضدار کے قریب روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر وہیر کے قریب روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے پروفیسر غلام نبی وڈھ سے خضدار اپنی جیپ میں آرہے تھے۔
وڈھ کے قریب انکی گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں لیویزکی جانب سے علاج کے لئے خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے مرحوم کی میت انکے آبائی علاقہ قلات منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا پروفیسرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے مرحوم پروفیسر غلام نبی کی المناک موت پرانتہائی رنج و افسوس کیا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی شعبہ تعلیم میں گراں قدر خدمات کو سراہا گیا ہے اور پسماندگان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔