|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2021

تربت: ایرانی تیل سپلائی کرنے والے گاڑی ڈرائیور کے قاتل کو رشتہ داروں نے پکڑ کر تمپ انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔ گزشتہ روز تمپ کے پہاڈی علاقہ کلبر میں ایرانی تیل کا کاروبار کرنے والے گاڑی ڈرائیور علیم ولد گاجیان کو قتل کرکے۔

ان کی کروزر گاڑی چوری کرنے والے ملزمان کو مقتول کے رشتہ داروں نے اسپی کھن اور جالبار کے درمیان پکڑ لیا، مبینہ قاتل کا نام محمود ہے جن کا تعلق راسک ایران سے ہے۔

جبکہ ان کے دیگر دو ساتھی بھی مقتول کے رشتہ داروں نے پکڑ لیے جن کا تعلق بلوچ آباد تمپ سے ہے۔بعد ازاں ملزمان کو تمپ انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا جن کو بعد میں تربت منتقل کیا گیا اور ان کے خلاف پولیس تھانہ تربت میں ایف آئی آر درج کی گئی۔