|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2021

لسبیلہ:حب میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایک اور ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عدالت ایڈیشنل سیشن جج I-حب کی عدالت سے سزاسنا دی گئی بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم منیر احمد کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج –Iحب ریاض احمد کاسی نے دفعہ 376 تعزیرات پاکستان کے تحت عمر قید سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 377-B تعزیرات پاکستان کے تحت چودہ سال قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی سرکار کی جانب سے کیس کی پیروی بلند اقبال بلوچ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حب نے کی۔ واضع رہے کہ ملزم نے اکرم کالونی حب میں بچی کے ساتھ ایک مکان میں زیادتی کی تھی جس پر مقدمہ دائر ہوا تھا۔