|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمدبلیدی نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ممالک اور عنا صر صوبے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں لیکن صوبائی حکومت ان کومزموم مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دے گی ۔

اپنے ایک مزمتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہاکہ بلو چستان ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے جودشمن ممالک اور ان کے کارندوں سے برداشت نہیں ہو رہا ہے اور ایسے مزموم کاروائیوں سے عوام میں خوف اوردہشت پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں میر ظہوراحمد بلیدی نے کہاکہ بلو چستان میں دہشت گردی کے پیچھے۔

دشمن ممالک اور عناصر کار ماہے جوترقی ،خوشحالی اور معاشی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے حکومت نے ان کے نیٹ ورک کو تہس نہس کردیا ہے لیکن مٹھی بھر عناصر پھر بھی ایسی کاروائیاں کرتے ہیں صوبائی وزیر نے بم دھماکے میں شہداء کی بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔