|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2021

تربت: ہوشاپ میں بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم ایف سی اہلکار لیویز فورس کے حوالے کردیا گیا۔ گزشتہ روز ہوشاپ میں دس سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم ایف سی اہلکار کو آج رات لیویز فورس ہوشاپ کے حوالے کردیا گیا ۔

جنہیں لیویز تھانہ تربت شفٹ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے ایف سی اہلکار کی لیویز حوالگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا شفاف ٹرائل یقینی بنانے اور انصاف کا تقاضا پورا کرنے کے لیے اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف مقدمہ چلے گا اور سزا و جزا کا فیصلہ عدالت میں کیا جائے گا۔