|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2021

گدر:بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبداللطیف قلندرانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں ضلع تربت کے علاقے ہوشاپ میں کمسن بچے کے ساتھ ایف سی اہلکار کی جانب سے جنسی زیادتی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی اور غیر اسلامی عمل ہے۔

ضلعی صدر نے اپنے اور اپنے کابینہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور وحشیانہ عمل ہے اس طرح کے واقعات ملکی سیکورٹی اداروں اور اسلامی ریاست کے دعویداروں پر بد نما داغ ہیں اور یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلوچ قوم کے ساتھ ریاستی جبر کی داستان طویل ہے