|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالاحد کبدانی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبیداللہ حقانی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک خان محمدحسنی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی صوبائی سالار عبدالولی صوبائی ڈپٹی سالار شیرجان صالح ودیگر نے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں کمسن بچے کے ساتھ رونما ہونے والا واقعہ کی عدالتی تحقیقات کیا جائے کمسن بچوں کے ساتھ زیادتیاں انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہے۔

واقعہ میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے ایسے غیر انسانی عمل نے چنگزیت کوشرما دیا انہوں نے کہا کہ جنسی درندگیت کی واقعات سے ملک جنگلستان کامنظر پیش کررہا ہے جنسی ہراسگی کی مسلسل واقعات مجرم قانون رٹ کوچیلنج کررہا ہے۔

انہوں کہا کہ جب تک اصل ملزموں کو سزا نہ دیا جائے اس وقت تک بے چینی پائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی قسم کی غیر اسلامی اور بے ہودہ سرگرمی جنسی ہراسگی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے قدم اٹھانا ہے ۔

جنسی جرائم معاشرے کے لیے ایک ناسور ہے جنسی درندگیت کے خاتمے کے لیے عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے حکومت ہوشاب کی واقعہ کی جلد تحقیقات کرے گذشتہ جنسی واقعات کوسردخانے کی نذر نہ کردیتے اور واقعہ میں ملوث زمہ داران کو سامنے لاتا تو ایسے دالخراش واقعات پھر پیش نہ آتی۔