کوئٹہ: بلوچستان کے معروف سیاسی شخصیت سید شے ظفر بلوچ نے سانحہ ہوشاب کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب بلوچ قوم کی عزت ننگ و ناموس بھی عدم تحفظ کا شکار ہے عوام کی جان ومال کے محافظ عوام کی غیرت پر حملے کررہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز تربت کے علاقہ ہوشاب میں دس سالہ کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کا دلخراش واقعے نے پورے عوام کی ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھا ہے، ان علاقوں میں تواتر کے ساتھ ایسے واقعے رونما ہورہے ہیں۔
لیکن گذشتہ روز کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا انہوں نے کہا کہ عوام کی عزت جان ومال کے نام پر تعینات محافظ اب عوام کی عزت پر حملہ کرکے چادر و چار دیواری کو پامال کررہے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ بلوچ عوام کیلئے انکی سرزمین تنگ کی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے کر کمسن بچے کو انصاف دی جائے۔