کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالوحد رئیسانی شہید، پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بینک کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالواحد رئیسانی کو شدید زخمی کردیا
تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال منتقل کردی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں واضح رہے کہ عبدالواحدرئیسانی ایم ایس ڈی کے سابق ملازم ڈاکٹر عبدالغفاررئیسانی کے بیٹے ، سنچری ایکسپریس کوئٹہ کے رپورٹر شعیب رئیسانی ،نعمان ،جنید اور ابرار کے بھائی ،حاجی عبدالحلیم اور عبدالوہاب کے بھتیجے تھے۔
علاوہ ازیں روزنامہ آزادی کے عملے نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انتظامیہ سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے